اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بشریٰ کو زہر دئیے جانے کادعویٰ مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔
بشریٰ کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کیاٹیسٹ کرا لیے گئے اور کیا بشریٰ ٹھیک ہیں؟۔
سٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا بشریٰ کے شفاہسپتال سے ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں ٹیسٹ کرائے گئے، بشریٰ بالکل ٹھیک ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا زہر سے متعلق کیا ہے؟،سٹیٹ کونسل نے جواب دیا زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا بشریٰ کےساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹا رہے ہیں۔
بشریٰ کو زہر دئیے جانے کادعویٰ مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی
















