محسن نقوی کادورہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی،شکایات کاانبار

لاہور:( سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو جلد مثالی سنٹر بنائیں گے،شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا،سنٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ،شہریوں کی شکایات،تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے، شہریوں کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں۔