اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سوشل میڈیا مہم بدنیتی پر مبنی ،جسٹس بابر ستار کبھی دوسرے ملک کے شہری نہیں رہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا امریکہ میں جسٹس بابر ستار کو غیر معمولی صلاحیتوں پر مستقل شہریت یعنی گرین کارڈ ملا، 2005 میں امریکی نوکری چھوڑ کر پاکستان آئے اور تب سے ملک میں ہی کام کر رہے ہیں،اہلخانہ 2021 میں جسٹس بابر ستار کے جج مقرر ہونے پر وطن واپس لوٹے اب اسلام آباد میں مقیم ہیں، تقرری پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنی امریکی شہریت سے آگاہ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاجسٹس بابر ستار کی والدہ معلمہ ہیں، 1992 سے راولپنڈی میں اپنا سکول چلا رہی ہیں، جسٹس بابر ستار کا والدہ کے سکول ،انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں، تقرری سے پہلے جسٹس بابر ستار کی لا فرم والدہ کے سکول کی لیگل ایڈوائرز ،معاوضہ لیا جاتا تھا،اعلامیے میں کہا گیاجسٹس بابر ستار کے جتنے بھی اثاثے ہیں وہ ورثے میں ملے یا خود لیے ،جج بننے کے بعد کوئی رئیل سٹیٹ اثاثہ نہیں بنایا، پاکستان کے سوا کسی ملک کی شہریت کبھی نہیں رہی۔
جسٹس بابر ستار کبھی دوسرے ملک کے شہری نہیں رہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
















