مس یونیورس بیونس کا ٹائٹل 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے جیت لیا

ارجنٹینا(مشرق نیوز)مس یونیورس بیونس آئرس 2024 کا ٹائٹل 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے اپنے نام کرلیا۔

60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے مس یونیورس بیونس آئرس کا جیت اپنے سر سجانے کے بعد مس ارجنٹائن 2024 کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا ،الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی 2024 میں ہونےوالے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کریں گی۔

الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خوشی ہے ججز نے میری عمر کی بجائے جذبے اور اعتماد کو دیکھا۔