لاہور: (اپنے رپورٹر سے،ہیلتھ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تیز برستی بارش میں ساملی سید حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کادورہ کیا،مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ سسٹم قائم کرنے کا حکم دےدیا۔
مریم نواز نے پہاڑی علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت مریضوں کی منتقلی کےلئے ہیلی پیڈ اور ایئر سٹریپ بنانے،مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پرفنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز، سٹاف کی تعیناتی ،رہائشوں کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ساملی ہسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے اور جدید ترین کارڈیک بلاک قائم کرنے کی ہدایت کردی،سید حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال میں کینسر کے علاج کےلئے انکالوجی یونٹ بھی بنے گا، میڈیسن، سرجری، یورلوجی، آرتھو، آئی، ای این ٹی وارڈز بنیں گے۔
مریم نوازنے مری میں تحصیل ہیڈکوارٹراور ساملی ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی کےلئے ٹرانسپورٹ فوری طور چلانے کی ہدایت بھی کردی، وزیر اعلیٰ نے او پی ڈی، وارڈ و دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اور او پی ڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے ہسپتال ،مریضوں کادریافت کیا،مریم نواز نے او پی ڈی میں موجوو خاتون کے بھائی کے فوری علاج کےلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہامریض کی منتقلی کےلئے میرے ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دےدیا،مریم نواز نے کہا انتظامیہ ،واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،لاہور و دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،نشیبی علاقوں سے بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کے اقدامات یقینی اورعوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















