وکلاءنے 29اپریل کوماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دےدی

لاہور:(کورٹ رپورٹر)ججز خطوط پر از خود نوٹس کی روزانہ سماعت کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،آل پاکستان وکلا ءکنونشن کااعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیے میں وکلا کےخلاف درج مقدمات فی الفور ختم کرنے اورگرفتار وکلا کو باعزت بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا لاہور کی ماڈل ٹاﺅن کورٹس میں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

اعلامیے میںکہا گیا جس طرح پہلے لاہور کی عدالتیں ایک جگہ پر موجود تھیں ویسے کام شروع کریں،ججز کو مشکوک خطوط پر عدالت عظمیٰ کے از خود نوٹس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے،ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی آئندہ ایسی جرات نہ کرسکے، بار کونسل نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی ، عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کیا،وکلا تنظیموں نے 29اپریل کوماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دےدی۔