اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
امن و امان کی صورتحال پرمنعقدہ اجلاس میں وزیر داخلہ نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کےخلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے کہا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کو پکڑا جائے،تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیا کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں ،سخت ترین ایکشن ہو گا،بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف بھی موثر کارروائی کی جائے۔
محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا،ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر ،مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،ایف آئی آرکے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنایاجائے،اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں ،غفلت پر متعلقہ پولیس افسر کےخلاف کارروائی ہو گی۔
وزیر داخلہ نے پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ترقی ملازم کا حق ہے ،حق وقت پر ملنا چاہیے، پرموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئےگی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قونصلیٹ جا کر چینی قونصل جنرل ژاﺅ شیرین سے ملاقات کر کے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی نے کہاتمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے ہدایات جاری کر دیں،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں ،چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، چینی قونصل جنرل ژاﺅ شیرین نے کہا چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















