ہٹائے گئےایف بی آر افسروں کیخلاف کارروائی رپورٹ بھی طلب

:( ) ایف بی آر کے سینئر افسروں کو زیر التوا کیسز میں پیشرفت نہ ہونے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی، تاجروں کیلئے حالیہ متعارف کرائی گئی سکیم کے بہتر نتائج موصول نہ ہونے اور آئی ایم ایف ، وزیر اعظم آفس کی ہدایات کے باوجود ٹیکس نیٹ وسیع نہ ہونے پر ہٹایا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسروں کیخلاف کارروائی اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی، آئندہ ماہ عہدوں سے ہٹائے گئے افسروں کیخلاف انکوائری رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھیجی جائے گی۔