اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم ،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا ۔
دستاویز میں کہا گیا سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد اراکین قومی اسمبلی نے شمولیت اختیار کی،پنجاب 49 اور خیرپختونخوا کے 33 اراکین شامل ہیں،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی ،قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے،ن لیگ 120اراکین کےساتھ ایوان کی سب بڑی جماعت ہے۔
پیپلزپارٹی 71،ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11، ق لیگ5،آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی ، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک، ایک ہے،7اراکین آزاد ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے،این اے 44 ڈی آئی خان فیصل امین خان، این اے 119 لاہور علی پرویز ملک ، این اے 132 قصور رشید احمد خان ،پی پی 36 وزیرآباد عدنان افضل چٹھہ ، پی پی 54 نارووال احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سعید اکبر خان ، پی پی 139 شیخوپورہ رانا افضال حسین کامیاب قرار پائے ۔
پی پی 147 لاہور ملک ریاض ،پی پی 149 شعیب صدیقی ، پی پی 158 چودھری نواز ، پی پی 164 راشد منہاس ،پی پی 266 رحیم یار خان ممتاز علی ، پی پی 290 علی احمد خان لغاری ، پی کے 91 کوہاٹ کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے داﺅد شاہ کو کامیاب قرار دےکر نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔
آزاد اراکین کی شمولیت تسلیم ،سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت بن گئی



















