چینی باشندوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کرنے کا حکم

لاہور:(کرائم رپورٹر)چینی باشندوں کی سکیورٹی کےلئے 2روز تک بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کرنے کا حکم دےدیاگیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملے پر ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا،خط کے مطابق 2 دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کر دئیے جائیں گے،محکمہ داخلہ پنجاب نے خط میں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی ہدایت دی ۔