گندا پور صوبائی وزراءسے ناخوش،کپتان کو شکایت لگادی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)گندا پور اپنے ہی صوبائی وزراءسے ناخوش،کپتان کو شکایت لگادی،وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونےوالی ملاقات کی اندورنی کہانی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ اراکین کے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات لگائیں، مشال یوسفزئی اور خالد مروت کے روئیے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشال یوسف زئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو دےدیا،بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزاد ہیں،پارٹی نظرئیے کےخلاف اقدامات پر باز پرس کریں،سابق وزیراعظم نے ہدایت کی سینئر صوبائی قیادت سے مشورے کے بعد کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کریں۔