دہشت گردی میں غیر ملکی اسلحے کااستعمال،مزید ثبوت مل گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں ہونےوالی دہشتگرد ی میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کے ثبوت پھر منظر عام پر آگئے، خیبر آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ ملا ، M16/A4, AK-47، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکہ خیز موادشامل ہے۔

افغانستان سے جدید غیرملکی اسلحے کی پاکستان سمگلنگ اور کالعدم ٹی ٹی پی کا سکیورٹی فورسز ،پاکستانی عوام کےخلاف غیر ملکی اسلحے کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔