گوجرانوالہ :(چودھری توصیف احمد)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کا مختصر دورہ کیا اور صدر چیمبر ضیاءالحق (شیخ فیصل ایوب )سے ملاقات کی ۔دوران ملاقات انہوںنے گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت اور معیشت میں اس شہر کی بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
خواجہ عمران نذیرنے کہاجلد گوجرانوالہ چیمبر کا تفصیلی دورہ کروں گا تاکہ باہمی مشاورت سے گوجرانوالہ کے عوام اور بزنس کمیونٹی کو صحت کے متعلق درپیش مسائل حل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے نئی نئی اصلاحات کی جار ہی ہیں تاکہ بہتر سے بہترین کام کئے جاسکے۔اس موقع پر صدر گوجرانوالہ چیمبر ضیاءالحق شیخ فیصل ایوب نے صوبائی وزیر صحت کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے بڑی محنت کر رہے ہیں جس کے ثمرات بھی نظر آ رہے ہیں۔
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے،خواجہ عمران نذیر


















