اسلام آباد: (بیورورپورٹ) قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن کو ایوان کا تقدس بحال کرنے اور مسائل ملکر حل کرنے کی پیشکش کردی۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا 9مئی کو آپ نے کور کمانڈر ہاو¿س ،جی ایچ کیو پر حملہ کیوں کرایا؟ آپ سے بلنڈر ہوا اگر سچے ہیں تو عدالت کو مطمئن کرکے بےگناہی ثابت کریں،اپوزیشن لیڈر نے سینٹ میں جو باتیں کیں وہ 3،4سال پہلے کرتے تو بہتر ہوتا، خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات نہ ہونے پر دکھ ہے، لیکن سوال ہے الیکشن کیوں نہیں ہوئے؟۔
قائد ایوان نے کہانگران حکومت نے ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، نگران حکومت کا حصہ نہیں بنے، پی ڈی ایم حکومت نے الیکشن کےلئے گرانٹ دی، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھننے کا دکھ ہے، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس ہونے میں اپنا قصور ہے،جب الیکشن کمیشن نے کہا تھا دوبارہ الیکشن کرائیں تو کیوں قانون کے مطابق نہیں کرائے؟ مجھے یاد ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں ممبر پارلیمنٹ پر جعلی ہیروئن کا مقدمہ کروا کر ہتھکڑیاں لگوائی گئیں۔
آئیں!ملکر مسائل حل کریں، اسحاق ڈارکی اپوزیشن کو پیشکش
















