فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ کی صحت پر پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فتنہ پارٹی کا بیانیہ انتشار ،افراتفری پھیلانا ہے،حسب روایت بشریٰ کی صحت پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے، ڈاکٹر عاصم اور پمز ہسپتال کی ٹیم نے واضح کہہ دیا بشری مکمل فٹ ہے پھر بھی رونا پارٹی کے چمچے کڑچھے جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکیا بشریٰ سے روزانہ بنی گالہ میں 400 میٹر دوڑ لگوائی جائی تب مکمل صحتیابی کا یقین ہوگا؟،واقعی ہی لگتا ہے زہر دیا گیا تو پھر بلڈ ٹیسٹ دینے سے راہ فرارکیوں؟،مظلومیت کارڈنہیں چلے گا، عوام آپ کا 9مئی کو بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں،وزیر اطلاعات نے کہابشریٰ کی ڈائری پاس نہیں اس لیے موکلات پریشان ہیں کیونکہ تمام موکلات ڈائری میں قید تھے جو اب پہنچ سے دور ہو چکی ۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا ہے جن کا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں،مریم نواز کے عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں۔