اب کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں آئیگی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا: وزیر خزانہ

دبئی (مشرق نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے اب کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا،دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائےگی، اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا، پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاو¿ئنٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں،کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، ”ڈیجیٹل پاکستان“ کےلئے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے، وزیر خزانہ نے مزید کہا ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکس سے قلیل مدت کےلئے ٹریڈ فنائنس ملنے کی امید ہے۔