بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت: نازش جہانگیر

لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر جواب وائرل ہوگیا۔ حال ہی میں نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے دلچسپ سوالات کئے۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ اگر آپکو پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپکا جواب کیا ہوگا؟ مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ ”میں معذرت ہی کروں گی“۔ نازش جہانگیر کے جواب کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیویٹ کردیا ہے۔