ڈی آئی خان میں پھر دہشتگردی،فائرنگ 3کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

ڈی آئی خان،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں پھر دہشتگردی،فائرنگ،3کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہلکاریارک ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں بیٹھے تھے ،حملہ آوروں نے فائرنگ کردی،زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہالواحقین کے دکھ میں برابر شریک ہیں،عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،سمگلنگ میں ملوث افراد کےساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔