واشنگٹن :(خواجہ فاروق)وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف سے جون، جولائی تک سٹاف لیول معاہدے کی خواہش ظاہر کردی۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اورنگزیب نے کہامشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا اور خواہش ہے جون کے آخر یا جولائی کے شروع تک سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے،اورنگزیب نے کہاپروگرام کا حجم اوردورانیہ کیا ہوگا؟ ان پٹ بجٹ میں دی جائے گی،بڑے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کا عندیہ دےدیا،سعودی عرب پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا، سعودی وفد نے بتایا کچھ ٹرانزیکشن آئندہ دنوں میں ہوجائیں گی،معاشی تعلقات کی بحالی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہارواں سال سرکاری اداروں کے نقصان کا حجم 10 کھرب روپے ہے، ٹیکس بیس نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا،شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا،سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، مشکلات و چیلنجز کے باوجود آگے بڑھنا ہے،ٹیکس نظام میں لیکیج اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہے، ٹیکس نظام کی بہتری سے محصولات میں اضافہ ہوگا،اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہے، چینی مارکیٹ تک رسائی کیلئے بھی کوششیں کررہے ہیں، معیشت کی بحالی کیلئے سمت واضح ہے،ایف بی آر نظام میں ڈیجیٹلائزیشن لائینگے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















