فیض آباد دھرنا،انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دیدی

اسلام آباد (مشرق نیوز) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جنرل (ر)فیض حمید کو کلین چٹ مل گئی،کمیشن کی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ149صفحات پرمشتمل ہے،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا۔