بونیر آپریشن میں شہید جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)بونیر آپریشن میں شہید ہونےوالے جوانوںکو مکمل فوجی اعزاز کےساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس حوالدار مدثر محمود راولپنڈی اور حسیب جاوید کی پونچھ آزاد کشمیر میں تدفین کی گئی،نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسروں، جوانوں، لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔