متنازع یوٹیوبر عادل راجہ ہتک عزت کیس ہار گیا،10 ہزار پاﺅنڈ جرمانہ

لندن:(مشرق نیوز)متنازع یوٹیوبر عادل راجہ برطانیہ میںہتک عزت کیس ہار گیا،عدالت نے 10 ہزار پاﺅنڈ جرمانہ عائد کردیا۔

عادل راجہ اپنے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی جانب سے برطانوی عدالت میں دائرہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست میں ناکام رہا،ہائی کورٹ کے جج نے تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے حکم دیا بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاو¿نڈ کی ادائیگی کریں،عدالت نے قرار دیا عادل راجہ نے بریگیڈیئر ( ر ) راشد نصیر کی اپنی ٹوئٹر، ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں ہتک کی،رقم کی ادائیگی کیلئے 17 اپریل 2024 تک کا وقت دیاجاتاہے،برطانوی عدالت نے تمام الزامات کو بے بنیاد وغلط قرار دیتے کہاعادل راجہ کو اب اپنے تمام الزامات سچ ثابت کرنے کےلئے شواہد پیش کرنا ہوں گے۔