راولپنڈی :(بیورورپورٹ)آئی ایس پی آر نے کہاہے بہاولنگر واقعہ افسوسناک ہے، مشترکہ انکوائری ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہابہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،فوج ،پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے معاملہ فوری حل کرلیا مگر مخصوص عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاشرپسند عناصر کی جانب سے مخصوص مقاصد کیلئے ریاستی اداروں ،سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی ،اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائےگا،حقائق کا پتہ لگانے کیلئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائےگی،سکیورٹی ادارے اور پولیس ملکر معاملے کی شفاف انکوائری کریں گے۔
بہاولنگر واقعہ افسوسناک، ذمہ داروں کے تعین کیلئے مشترکہ انکوائری ہوگی:آئی ایس پی آر
















