واشنگٹن میں آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کے خدوخال طے کرینگے،وزیر خزانہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے مہنگائی میں کمی آئے گی، 14 تاریخ کو واشنگٹن جا رہے ہیں ،ملک کی پالیسی کے حساب سے چلیں گے،آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہامہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی، محمد بن سلمان کےساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی،سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں بھرپور معاونت کرے گا،مہنگائی میں کمی سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی متوقع ہے، فیڈریشن میں جوکچھ ہوگا، صوبوں کی مشاورت سے ہوگا،تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔