مریم نواز کی عمر ہ ادائیگی،خانہ کعبہ میں نوافل پڑھے،بیت اللہ کی زیارت

مکہ مکرمہ: (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ گئیں، حرم شریف پہنچنے پر بیت اللہ کے دروازے کھول کر زیارت خاص کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی، مرےم نواز اور وفد نے عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کی، مرےم نوازنے حرم پاک مےں نوافل ادا کئے۔

صفا، مروہ کے درمےان سعی کا فرض ادا کےا اور عمرہ کی تکمےل پر شکرانے کے نوافل ادا کئے، وزےراعلیٰ نے عمرہ کرنے کے بعد ملک و قوم کی ترقی وسالمےت، عوام کی خوشحالی، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کےلئے بھی خصوصی طور پر دعائےں کےں۔