پی ٹی آئی کی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکنے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ اور عدالت میں درخواست

اسلام آباد (مشرق نیوز) تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروادی جبکہ انتخاب عدالت میں بھی چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواکے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ملتوی کیاجائے۔

درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نہیں، آپ ہی ایوان کےکسٹوڈین ہیں، آپ کا فرض ہے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، آپ سے مطالبہ ہے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا عمل شروع نہ کیاجائے، جب تک خیبر پختونخوا میں الیکشن نہیں ہو جاتے، یہ انتخاب نہ کرایا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاا نتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جس میں پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کیلئے درخواست دائر کی۔