راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 2دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ،دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ،ہلاک دہشتگرد وں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں،کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا
شمالی وزیرستان میں آپریشن،2دہشتگرد جہنم واصل،بھاری بارود برآمد
















