علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو وارننگ دےدی

کراچی: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو وارننگ دےدی۔

اپنے بیان میںسابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہامیری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے،بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے نہیں ملا، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے نکلتا ہے،علی زیدی نے کہا پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔