صدر مملکت زرداری نے اردگان کو دورہ پاکستان کی دعوت دےدی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)زرداری نے اردگان کو دورہ پاکستان کی دعوت دےدی۔

صدر مملکت آصف زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدرآصف زرداری نے عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

آصف زرداری نے ترک صدر سے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوراورترک صدر ،عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔