لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روضہ رسول پر حاضری دی ، نوافل ادا کئے،ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی ،امت مسلمہ خاص طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر اورفلسطین ،غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔
دریں اثنا صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہر شہری کےلئے علاج کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں،عالمی یوم صحت منانے کا مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے،صحتمند آبادی ہی خوشحال معاشرے کی بنیاد ، ہر فرد کےلئے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے، فرد کی صحت صرف ذاتی معاملہ نہیں بلکہ پوری فیملی پر اثر انداز ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا علاج کی سہولتوں کےساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صحت مند زندگی کا انتخاب کریں، غذائیت سے بھرپورسادہ غذا کھائیں، ہیلتھ ریفارمز ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں،صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا، پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کر رہی ہے،پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائے گی، پنجاب کا پہلا سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور میں تعمیر ہوگا، سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی ، ہوم ڈیلیوری بھی جلد شروع ہوگی،جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب میں 3 میڈیکل سٹی بنانے کاہدف پورا کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر منشیات کا استعمال اور بیچنے والوں کےخلاف مہم تیز کردی گئی،صوبے بھر میں 17 روز میں 10ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے،4713 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، مرےم نوازنے کہا نوجوانوں کو منشیات سے بچاناعزم ہے ،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















