لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیراعظم شہباز شریف نے بشام حملے میں چینی انجینئرز کی حفاظت میں غفلت پر 5 اعلیٰ افسروں کےخلاف انضباطی کارروائی کا حکم دےدیا،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے داسو واقعے پر انکوائری کمیٹی بنائی تھی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم نے چند افسران کےخلاف کارروائی کاحکم دیاہے، وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم نے آر پی او ہزارہ ڈویژن، ڈی پی او اپر کوہستان ، ڈی پی او لوئر کوہستان کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے،عطا تارڑ نے مزید کہا وزیراعظم نے کمانڈنٹ سپیشل سکیورٹی یونٹ خیبر پختونخوا کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے حکام کو 15 دن کے اندر افسران کےخلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چینی انجینئرز کی حفاظت میں غفلت پر 5 اعلیٰ افسروں کےخلاف کارروائی کا حکم
















