لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کی عوام کو ایئر ایمبولینس سروس کی سہولت کے منصوبے کا جائزہ لینے محکمہ ایمرجنسی سروسز ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا،وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کیڈٹس ہوسٹل اور منیجر ز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا،اجلاس کے دوران سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ایئر ایمبولینس سروس اور سروس ڈیلیوری پر بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاپنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، موٹر وے پر بھی محکمہ ایمرجنسی سروسز خدمات سر انجام دے گا، ریسکیوئرز کو موٹر وے کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔
د ریں اثنا صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
علاوہ ازیں وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر پیغام میں کہا ہے مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم یوم القدس کے موقع پر صہیونی جارہیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے اور اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ایئر ایمبولینس سروس شروع کرینگے،خواجہ سلمان رفیق



















