اوکاڑہ: فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی

اوکاڑہ:(بیورورپورٹ)اوکاڑہ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 من مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنادی۔2 ملزمان پکڑ کر حوالہ پولیس کر دئے گوشت تلف کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ چونگی سٹاپ ہیڈ سلیمانکی روڈ پر ایک گاڑی نمبر ACU-705 کو روک کر چیک کیا۔ انسپکشن کے دوران گاڑی میں مردہ گائے کا مضر صحت گوشت پایا گیا جو دیپالپور اور اوکاڑہ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ گوشت موقع پر تلف کردیا۔اور 2 ملزمان کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔اور پولیس تھانہ حویلی لکھا نے فوڈ اتھارٹی آفیسر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا مردار گوشت کا کاروبار کرنے والے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں ایسے عناصر معاشرے کےناسور ہیں۔ خوراک کے نام پر گھناونا کاروبار کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔