الحمرا میں4روزہ خطاطی نمائش شروع،140فن پارے آویزاں

لاہور:(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں ماہ رمضان کے بابرکت موقع پر خطاطی کی نمائش کا انعقاد ہوا،سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے چیئرمین الحمراءرضی احمد کےساتھ نمائش کا افتتاح کیا۔

نوجوانوں کے فن پارے دیکھے،نامور آرٹسٹ عرفان خان نے دانیال سلیم گیلانی کو فن پاروں بارے آگاہ کیا،سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے نوجوانوں کے کام کی تعریف کی،ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چودھر ی،ڈپٹی ڈائریکٹر عارف بھی ساتھ تھے،نمائش میں آویزاں فن پارے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان مصوروں نے بنائے ہیں،نمائش میں 35طلبہ و طالبات کے 140فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔

نامور آرٹسٹ استاد عرفان خان کی زیر نگرانی3 ماہ کی مدت میں نوجوانوں نے فن پارے مکمل کیے ہیں،فن پارے میں قرانی آیات، حدیث نبوی، اللہ اور اسکے رسول کے نام و دیگر موضوعات کا اظہار کیا گیا ہے،فن پارے روایتی اور جدید خطاطی کی عکاسی کرتے ہیں،انتہائی قلیل مدت میں نوجوانوں نے یہ کام کیا ہے، نمائش4 روز تک جاری رہے گی،سیکرٹری انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی نے نمائش کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے،اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات کو سوونیئر پیش کیا گیا۔