ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کروں گی‘ مریم نواز

لاہور، (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن نے ملاقات کی،ناجے بن ہاسن نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ملاقات میںورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ،عوامی فلاح وبہبود ،،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اشتراک کار ،سموگ کے خاتمے، ائیرکوالٹی انڈکس میں بہتری اقدامات کےلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کروں گی،سرکاری پرائمری سکولوں میں ڈبہ بند ملک کی فراہمی کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے،ڈبہ بند ملک کی فراہمی کے پراجیکٹ میں ورلڈ بینک و دیگر اداروں کا خیرمقدم کیا جائےگا۔

دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نوازسے ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،ازبک سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے قائد نواز شریف کے وسطی ایشیائی ریاستوں کے تجارتی روٹس کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہانواز شریف ویژنری لیڈر ہیں،کاوشوں کی وجہ سے سینٹرل ایشیا میں ٹریڈ کو فروغ ملااور ترقی کے راستے کھلے،ملاقات میں تعلیم،صحت، زراعت،فارماسیوٹیکل، سرجیکل آلات کی باہمی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ،گارمنٹس کی درآمدات و برآمدات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر مریم نواز نے کہا برادر ملک ازبکستان برادر ملک ہے، سماجی و معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

،مزید برآںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ن لیگ آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی،مریم نواز نے کہاپنجاب میں پائیدار ترقی کےلئے اختراعی پراجیکٹ لارہے ہیں،پنجاب بھر میں 600 سڑکیں کی تعمیر ومرمت، 5 ایکسپریس وے اور 3 موٹر ویز بنائیں گے۔