ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے معروف فلمساز آدیتیہ چوپڑا ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز کو اپنی پہلی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ میں مرکزی کردار ”راج ملہوترا“ کیلئے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلمساز آدیتیہ چوپڑا نے فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا کردار ”راج ملہوترا“ ٹام کروز کو ذہن میں رکھتے ہوئے لکھا تھا۔ اس فلم کو دیگر فلموں سے مکمل طور پر مختلف بنانے کیلئے منصوبہ بنایا گیا تھا کہ اس فلم کی ہیروئن کو دیسی اور ہیرو کو بدیسی بابو دکھایا جائیگا جس کیلئے آدیتیہ کے ذہن میں امریکی ہیرو ٹام کروز تھے۔ فلمساز آدیتیہ چوپڑا ٹام کروز کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے اس فلم کا حصہ بننے کیلئے بہت بڑی رقم مانگی تھی جو اس وقت پروڈکشن ہاوس کیلئے ادا کرنا ممکن نہیں تھی۔
فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کے کردار ”راج“ کیلئے ہدایتکار کی پہلی پسند ٹام کروز تھے

















