اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے افغان حکومت کیلئے آپشنز محدود ہورہے ہیں،پاک چین تحقیقاتی ٹیمیں بشام دہشتگردی کا سراغ ڈھونڈیں گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبع افغانستان ہے،افغانستان جب تک کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹریننگ کیمپس، پناہ گاہیں اور سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک سلسلہ چلتا رہے گا،خود وفد لیکر افغانستان گیا ، افغان حکومت سے درخواست کی آپ پر ہمسایہ ہونے کے ناطے فرض ہے دہشتگردی روکیں جبکہ افغان کی طرف سے دیا جانےوالاحل قابل عمل نہیں تھا۔
وزیر دفاع نے کہا دن بدن بدلتے روئیے سے افغان حکومت کیلئے آپشن محدود ہورہے ہیں جس طرح ساری دنیا میں بارڈر ہیں پاک افغان بارڈر کو بھی ویسا ہونا چاہیے،ویزا لیکر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں، فری کھاتے بارڈر کراس کرنے کے روپ میںدہشتگرد آتے ہیں، بارڈر کی بین الاقوامی حیثیت کااحترام نہیں کیا جارہا۔
خواجہ آصف نے کہا بشام حملے کی تحقیقات جاری ہیں،کچھ لیڈز ملی ہیں، پاک چین تحقیقاتی ٹیمیں ملکر دہشتگردی کا سراغ ڈھونڈیں گی،آنےوالے دنوں میں دہشتگردی کا سدباب بھی کرینگے، آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اہداف بھی پورے کر رہے ہیں، میں نے کہا عوام کو ریلیف دینے میں ایک ڈیڑھ سال لگے گا،عوام کو ریلیف دینے کے ذرائع موجود ہیں،2700ارب کے ٹیکسز کیسز زیرالتوا ہیں، ٹیکس، بجلی، گیس میں ہزاروں ارب کی چوری ہورہی ہے،چیزیں درست کرینگے تو عوام کو ریلیف ملے گا،آئندہ 6 ماہ میں اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا، امریکہ ایران سے گیس نہ لینے کا متبادل بتائے، عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیںاگر کوئی ہمسایہ اچھے نرخ پر گیس دیتا ہے تو حق ہے، امریکہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال سمجھنا ہوگی، افغانستان کا سامان بھارت بھیجنے کی اجازت دی۔
وزیر دفاع نے مزید کہاافغانستان کیلئے جنگیں لڑیں،قربانیاں دیں، افغانستان سے دہشتگردی وسمگل شدہ چیزیں آتی ہیں، بھارت کے ساتھ تعلقات کا اپنا بیک گراو¿نڈ ہے،بھارت کارویہ بہتر نظرآئے تو تعلقات بڑھ سکتے ہیں، ہوسکتا ہے بھارتی الیکشن کے بعد راہیں کھلیں۔
افغان حکومت کیلئے آپشنز محدود ہورہے ہیں،خواجہ آصف



















