بشام حملے میں دشمن ملوث،مجرموں کو قرارواقعی سزا دینگے،شہبازشریف

کوہستان: (مشرق نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے بشام حملے میں دشمن ملوث ہے،مجرموں کو جلد کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزا دینگے،چینی باشندے خوشحال پاکستان بنانے کی کوششوں کی سپورٹ کرنے کےلئے موجود ہیں، سکیورٹی ہماری سکیورٹی ہے، آنےوالے وقت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کریں گے،تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ کےلئے بہترین ممکنہ سکیورٹی اقدامات نہیں کر لیتے، پاک،چین اقتصادی راہداری کے دشمن کو شکست ہوگی۔

شہباز شریف داسو ڈیم منصوبے پر کام کرنےوالی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کےلئے کوہستان پہنچے،چینی کمپنی کے انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاحملے کامقصد پاک چین غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا تھا، واقعہ کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کار فرما ہیں،دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، حکومت چینی انجینئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہایقینی طور پر مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ایسی مثالی سزائیں دینگے تاکہ آئندہ کوئی بھی گھناو¿نے جرائم کرنے کا سوچے بھی نہیں،انکوائری کمیٹی کی تجاوزپر روح کے مطابق عمل کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کریں گے،اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈ ونگ نے کہا امید ہے پاکستانی حکومت دہشتگردی واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گی، پاکستان کےساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔