اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ نے آئین پر عملد رآمد کر تے ہو ئے 2010ءمیں خوا تین کو کام کی جگہ پر ہراساں کر نے کے خلاف ایکٹ منظور کیا جس میں مردوں اور عو رتوں کو کسی خوف و خطر کے بغیر ذریعہ معا ش اختیار کر نے کے مسا وی موا قع دئیے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی، ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین(اے او اے)کے زیر اہتمام ”کا م کی جگہ خوا تین کو ہرا سانی سے تحفظ“کے مو ضو ع پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ویبینار میں اے او اے، او آئی سی امبڈ سمین ایسو سی ایشین(او آ ئی سی او اے) اور فورم آف پا کستان امبڈسمین(ایف پی او) کے ممبران کے علاوہ انسا نی حقوق پر کام کر نے والے اداروں کے74 نما ئند گان نے آن لا ئن شر کت کی۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی جو کہ47 رکنی اے او اے کے صدر بھی ہیں، نے ویبینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کا آ ئین قو می زند گی کے تمام شعبوں میں مسا وات اور عزت وقار کو بر قرار رکھتے ہو ئے کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2010 ءمیں خواتین کی ہرا سانی کے قا نون کے نفاذ کے بعد 2020 ءاور 2022 ءمیں پارلیمنٹ نے دو مز ید ایکٹ منظور کئے جن میں مردوں، عورتوں اور ٹرا نسجنڈرز کے دا ئر ہ کار کی وضا حت کر تے ہو ئے ان کو ایک جیسے حقوق دئیے گئے اور خوا تین کو پرا پر ٹی کے حقوق دینے کو بھی قا نونی دائر ے میں لا یا گیا۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ یہ ویبینار کسی صنفی تخصیص کے بغیر سب کو برا بر حقوق دینے میں پا کستان کے بہتر ین تجر بات کے تبا دلے میں معا ون ثا بت ہو گا۔ ویبینار میں وفاقی محتسب برا ئے انسداد ہراسیت FOSPAH فو زیہ وقار نے2011 ءسے قا ئم اپنے ادارے کے با رے میں ایک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ FOSPAH کسی امتیاز کے بغیر، آئین میں دئیے گئے خوا تین کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا امتیاز ہے کہ یہاں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جو 49 فیصد آ با دی کو ان کے حقوق دلا نے اور خوا تین کو با اختیار بنانے کیلئے ان کی مدد کیلئے ہمہ وقت سر گرم ہے۔خوا تین کے عا لمی دن کے پس منظر میں اس ویبینار کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہو جا تی ہے کہ خوا تین کو با اختیار اور انکے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے بے شمار چیلنجز در پیش ہیں۔ویبینار میں چین، تھا ئی لینڈ، جا پان، آذر بائیجان، ایران، کو ریا، تر کی، پا کستان اور انڈ ونیشیا میں اے او اے کے ممبران سمیت 74 مند وبین نے آن لا ئن شر کت کی۔
پاکستان کا آئین کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے: وفاقی محتسب



















