اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کیا عدالتی وقت کے بعد کی سماعتوں کا نکتہ بھول جائیں؟،سائفر کیس میں سازش سے کیا مراد ہے؟ پہلی پریس ریلیز میں تو سازش کا ذکر ہی نہیں تھا، عمران خان کے وکیل نے سلمان صفدر نے انکشاف کیاعمران خان پر مقدمے کی تاریخ تک 7اور لوگوں نے بھی سائفر واپس نہیں کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں سزا کےخلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیل پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
سلمان صفدر نے کہا کیس بے بنیاد ہے ،آرٹیکل 10 اے کے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے انہیں ٹوک دیا اور کہا سلمان صفدر صاحب! آپ اپنے قانونی دلائل دیں، سلمان صفدر نے کہا کنفیوڑن تھی! میرا صرف یہ کہنا ہے میرٹ پر کیس سن کر فیصلہ کیا جائے، یہ 7 دنوں سے اپیل سنی جارہی ہے 12 گھنٹے اپیل سنی گئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم گواہوں کے بیانات اسی لیے پڑھا رہے ہیں اور کیس میرٹ پر ہی سن رہے ہیں، چیف جسٹس نے پوچھا سائفر کیس کی سماعت کیا عدالتی وقت کے بعد بھی ہوتی رہی ہے؟ کیا عدالتی وقت کے بعد کی کارروائی کو عدالتی آرڈرز پر لکھا گیا؟ کیا عدالتی وقت کے بعد کی کارروائی بھی آپ کی اپیل کا ایک گراونڈ ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ فی الحال میں اس طرف نہیں جا رہا، کیس وزارت خارجہ کا تھا مگر وزارت داخلہ نے ہائی جیک کرلیا ،بعدازاں سائفر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
سائفر کیس،پہلی پریس ریلیز میں تو سازش کا ذکر ہی نہیں تھا:اسلام آباد ہائیکورٹ
















