اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان میں دہشت گردی کا منبع
افغانستان میں ہے ،بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر دفاع نے کہاکوششوں کے باوجود کابل درست سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا، دہشت گردوں کے ٹھکانے ان کے علم میں ہونے کے باوجود ان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ دہشت گردی کو آپریٹ کر رہے ہیں، پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے، موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں پاکستان کو اس بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے اور دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہا اس طرح دونوں ممالک روایتی اچھے ہمسایوں کی طرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں، پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف
















