فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پرتحریری حکم نامہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پرتحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔

سپریم کورٹ کے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کیس براہ راست نشر کرنے اور بنچ کی فوری تشکیل نو کی استدعا منظور نہیں ہوئی، پرائیویٹ درخواست گزار اور صوبے کیس میں فریق کیسے بن سکتے ہیں؟ اٹارنی جنرل اور فریقین سے معاونت طلب کیس براہ راست نشر کرنے، ملزموں کے رشتہ داروں کو عدالت آنے دینے کے استدعا بھی کی گئی۔

حکم نامے کے مطابق دوران سماعت بنچ کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھایا گیا، معاملات کو دیکھنے میں وقت کا ضیاع ہو گا، وقت ضائع ہونے سے زیر حراست افراد کے حقوق متاثر ہوں گے،عدالت کے سامنے زیر حراست افراد کے حقوق کامعاملہ زیرغور ہے،حکم نامے میں کہا گیا تجویز سامنے آئی جن ملزموں کی بریت بنتی ہے ان کی حد تک فیصلے سنائے جائیں، اٹارنی جنرل زیر حراست 103 ملزموں کی تفصیل فراہم کریں،آئندہ سماعت جمعرات کو دن ساڑھے 11بجے ہو گی۔