لاہور:( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے 7ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض ،باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو کیس مینجمنٹ پلان، ضلعی عدلیہ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سمیت 11انتظامی اختیارات مل گئے۔
جسٹس شجاعت علی خان کو سپریم کورٹ کیلئے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ٹرانسپورٹ سمیت 8انتظامی اختیارات تفویض کئے گئے ،جسٹس علی باقر نجفی کے پاس ضلعی عدلیہ کا آڈٹ، سپریم کورٹ کیلئے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت 4انتظامی اختیارات ہوں گے، جسٹس شاہد بلال حسن کو لاہور ہائیکورٹ کا آڈٹ، تعمیرات سمیت 4انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔
جسٹس مس عالیہ نیلم کو شعبہ آئی ٹی، اکاﺅنٹس سمیت 5،جسٹس عابد عزیز شیخ کے پاس سکیورٹی، ضلعی انتظامیہ سے آئے توہین عدالت کے کیسز سمیت 8انتظامی اختیارات ہوں گے،جسٹس صداقت علی خان ریکارڈ، انتظامی ججز کی مانیٹرنگ سمیت 5انتظامی اختیارات کے حامل ہوں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے 7ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض
















