اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاونڈیشن کے سربراہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر اپنی فاونڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کردیا۔
بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد بھی دی اور کہاامید ہے پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائےگا،آپ معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو شکر گزار رہوں گا۔
پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھیں گے،بل گیٹس کاشہباز شریف کو خط
















