گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے شہدا کی بےحرمتی کرنےوالے حقیقی مجرم ہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے شہدا کی بےحرمتی کرنےوالوں کو حقیقی مجرم قراردےدیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاشہدا ہیروز اور کسی سیاسی و گروہی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں،فوج ،شہدا پر حملے نوازشریف،بیٹی اور درباریوں کی روایت رہی ہے خواجہ آصف اورعطا تارڑکاشہداکوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے،دونوں کو عوام نے مسترد کیا۔

پی ٹی آئی نے کہا مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر ایوان میں پہنچایا گیا ، وفاقی کابینہ کے اندر سے شہدا کی حرمت پر حملے ریاست کیلئے بڑا امتحان ہیں،وزیراعظم اپنے وزیروں کو منع کریں شہدا کو سیاسی ایندھن بنانے سے گریز کریں۔