صنم جاوید کو سینٹ امیدوار نامز د کرنے پر طیبہ راجہ برس پڑیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صنم جاوید کو سینٹ امیدوار نامز د کرنے پر طیبہ راجہ برس پڑیں۔

رہنما پی ٹی آئی طیبہ راجہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر صنم جاوید پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکسی ایک کو اونچا دکھانے کےلئے ضروری نہیں باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے،طیبہ راجہ نے کہا صنم جاوید کی ضمانت بار بار انسداد دہشتگردی کی عدالت سے کیسے ہو جاتی ہے؟ صنم جاوید 8 بار گرفتار اس لیے ہوئی کیونکہ 7 بار ضمانت ہوئی،عالیہ حمزہ اورطیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے 9 ماہ بعد 15 بار بنچ ٹوٹنے کے بعد ہوئی، تب بار بار اے ٹی سی سے کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی ہے؟ بڑا سوال ہے۔

خاتون پی ٹی آئی رہنما نے کہاکسی عورت کی میڈیا کوریج نہیں ہو سکتی تھی اس وقت ایک ہی انسان کی ہیڈ لائنز تک چلنے کی اجازت کیسے تھی؟ سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، تھوڑا صبر کریں سب بولیں گے۔