پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ،اپنا حق لیکر رہیں گے،وفاق صوبے کے حقوق سے انکار نہیں کرسکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاپہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، امن و امان کیلئے مکمل پلان بنالیا ،جلد کام شروع ہوگا،ترجیح صوبے کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا ہے، لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، لوگوں کو خیرات دے کر قومیں نہیں بنتیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہانوجوانوں کو چاہیے اپنا کاروبار کریں، 6لاکھ روپے کی بھینس 15 سے 16 کلو دودھ دیتی ہے ،اچھا روزگار کمایا جا سکتا ہے، نوجوان چوتھے گریڈ کی چپڑاسی کی نوکری کےلئے 5سے 6لاکھ روپے رشوت دے رہے ہیں، بہتر ہے ایک گائے ہی پال لیں، 50 روپے کا انڈا اسلام آباد میں 60 روپے کا ملتا ہے اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں۔
وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ،اپنا حق لیکر رہیں گے،وزیراعلیٰ کے پی
















