راولپنڈی(بیورورپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے بیرون ملک آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج میں فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں، 3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ ووٹ 17 جماعتوں کو ملے انتخابات کا آڈٹ کرایا جائے،کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات پرکہا علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کےساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئیں تھیں، مجھے خدشہ ہے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کا فنڈ جاری نہیں کریں گے، پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کرایا جائے، ہماری اکانومی ڈوب رہی ہے، ملک میں سخت ریفارمز کی ضرورت ہے یہ حکومت چل نہیں سکتی،عمران خان نے کہا کوئی میرے گھر پر ڈاکہ مارے اور کہے بھول جاو¿ں تو یہ کیسا انصاف ہے؟ ووٹ کو عزت دینے والوں نے بوٹ کو عزت دینا شروع کر دی ہے اور شریف خاندان کا بوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے،فلسطین پر بانی پی ٹی آئی نے کہا فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی کو کھڑا ہونا چاہیے تھا لیکن ساو¿تھ افریقہ نے اسٹینڈ لیا، فلسطین کے مسئلے پر ہم جنگ نہیں کرسکتے،190 ملین پاو¿نڈ کیس پر عمران خان نے کہا چوری ہوئی ہی نہیں اور کیس چل رہا ہے، پیسہ سپریم کورٹ سے حکومت کے پاس چلا گیا یہ کیس اس لیے چلایا جارہا ہے کہ مجھے اگر ضمانت ملے تو اس میں پھنسا لیا جائے، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا، آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا، آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے ، سیاسی استحکام تب ہی ہوگا جب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا، 18 ماہ کے دوران ملک پر ریکارڈ قرضہ چڑھایا گیا نگران حکومت کانسپٹ مکمل تباہ کیا گیا، الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن اور باقی ادارے ملے ہوئے تھے تب ان پر اعتماد نہیں صاف شفاف انتخابات کروائیں جو بھی آئے مجھے منظور ہوگا، ایک قوم بن کر ریفارمز کی ضرورت ہے، جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی اٹک جیل میں برے حالات تھے، بہت سختی کی گئی، زمین پر سلایا گیا،صحافی نے سوال کیا شیخ رشید پارٹی چھوڑ گئے اس پر کیا کہیں گے تو عمران خان نے جواب دیا شیخ رشید کا شغل مس کریں گے دریں اثناءبانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینٹ انتخابات کےلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دےدی،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے، اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے،خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوارہوں گی، پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے،اسی طرح پنجاب میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی، پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔
آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج درست تھا مگر فوج مخالف نعروں کا علم نہیں:عمران خان
















