کوئٹہ:(بیورورپورٹ)پولیو بے قابو،ایک اور کیس رپورٹ،چمن میں4سالہ بچہ مفلوج ہوگیا۔
قومی ادارہ صحت نے بلوچستان کے ضلع چمن سے بچے میں پولیو کیس سامنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاوائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے بچہ مفلوج ہوا،تحصیل چمن سے تعلق رکھنے والے 52 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا،29 فروری کو فالج ہوا،اکتوبر 2023 سے چمن سے رپورٹ ہونےوالے 10 مثبت نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
رواں سال پاکستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔
پولیو بے قابو،ایک اور کیس رپورٹ ،بچہ مفلوج



















