عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہوگی:پی ٹی آئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے ہم عدالتی احکامات کےساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کےلئے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی، میرا سوال ہے کہ کہاں ہے رول آف لاء؟جیل سپرنٹنڈنٹ نے کورٹ آرڈرز کو رد کردیا، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا، ہم عدالتی حکم کےساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے تھے،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور سٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ سٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں، ہمارے، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چودھری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کرائیں گے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر یہ اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی، عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوو¿ں اور اشرافیہ کو روکے، واضح کر دوں ڈاکووں سے کوئی بات نہیں ہو گی،ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین نے کہا بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہو گی جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ہم گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل سے متعلق رات کو دہشت گردی کا ڈرامہ بنایا گیا، ایسے ڈرامے نہ بنائیں ہمیں پتہ ہے آپ لوگ کیسے یہ ڈرامے بناتے ہیں، اسد قیصر نے کہا فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے کیونکہ آپ کے پاس اختیار نہیں ہے کہ حکومت اور کابینہ بنائیں، ملک کو آئین و قانون کے تحت چلنے دیں۔